سرد موسم جہاں صحت کے لیے بہتر ہے وہیں پر یہ موسم ہونٹوں کے لیے تکلیف دہ بن جاتا ہے۔سرد ہوائیں ہونٹوں کی ساری خوب صورتی خراب کر دیتی ہیں۔یہ ہوائیں ہونٹوں پر بطورِخاص اثر انداز ہوتی ہیں۔اور اس موسم میں اکثر خواتین ہونٹ پھٹنے سے بہت پریشان رہتی ہیں۔اگر موسم کے سرد ہوتے ہی توجہ برتی جائے تو خواتین اس مصیبت سے بچ سکتی ہیں۔کھانا کھانے کے بعد ہونٹوں کو خوب اچھی طرح دھوئیں اور صاف تو لیے سے پونچھ لیں۔یہ عمل ہونٹوں کو خشکی سے بچاتا ہے۔ سونے سے پہلے ہونٹوں پر دودھ کی بالائی ،گھی یا کولڈ کریم خوب اچھی طرح ملیے۔دن میں دو یا تین مرتبہ اس کا استعمال ہونٹوں
کو پھٹنے سے محفوظ رکھتا ہے جس سے ہونٹ خوب صورت اور حسین نظر آتے ہیں۔اگر ممکن ہو تو لپ سٹک کا استعمال کم کریں۔زیتون کا تیل ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی تازگی برقرار رہتی ہے۔خواتین کو چاہیے کہ ہونٹوں کی خوب صورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ہونٹوں پر چپس سٹک کا استعمال دن میں تین سے چار مرتبہ کریں تاکہ ہونٹ خشک نہ رہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں